تصویر والا اشتہار، شہباز شریف کو 55 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم

تصویر والا اشتہار، شہباز شریف کو 55 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم

لاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سرکاری اشتہارات ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو اپنی جیب سے 55 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سرکاری اشتہارات ازخودنوٹس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ کا طلال چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

دوران سماعت کمرہ عدالت میں وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویر والا اشتہار دکھایا گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا کہ اس اشتہار پر کتنی لاگت آئی؟ سیکرٹری انفارمیشن نے بتایا کہ اس اشتہار پر 55 لاکھ روپے لاگت آئی اور سیکرٹری انفارمیشن نے مزید بتایا کہ ایک ماہ میں 12 کروڑ روپے کے اشتہارات دیئے گئے۔

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا ایک سال میں ڈیرھ ارب روپے کے اشتہارات دیئے گئے؟ اور اشتہار دینے کا کیا طریقہ کار اختیار کیا گیا؟۔

مزید پڑھیں: چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ہارس ٹریڈنگ ہو سکتی ہے، نواز شریف

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 55 لاکھ اشتہار پر خرچ کر دیئے کیا یہ بادشاہت ہے اس پیسے سے تو بہت سے لوگوں کی ادویات آ جانی تھیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس اشتہار کے 55 لاکھ اپنی جیب سے قومی خزانے میں جمع کرائیں۔ عدالت نے پنجاب حکومت،مسلم لیگ ن، وزیر اعلی اور اے پی این ایس کو نوٹسز جاری کر دئیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں