چیف جسٹس کی چوہدری سرور کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت

چیف جسٹس کی چوہدری سرور کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت

لاہور: دہری شہریت سے متعلق از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے دہری شہریت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔

21c9110ffa46db7f4cf9c9dcf8ab61a3

اس موقع پر تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹر چوہدری سرور پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے روبرو دہری شہریت کے معاملے پر آج پیش ہوا اور معزز عدالت کو بتانا چاہتا ہوں کہ مئی 2013 میں دہری شہریت ختم کر دی تھی اور اب ہمیشہ کے لیے پاکستانی شہری ہوں۔

چوہدری سرور نے کہا کہ عدالت میں بیان حلفی جمع کراؤں گا جس پر چیف جسٹس نے انہیں ہدایت دی کہ آپ اپنا بیان حلفی عدالت میں جمع کرائیں۔

مزید پڑھیں: توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ کا طلال چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

سماعت کے دوران تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباسی نے کہا کہ ہمارے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے حقوق کے تحفظ کے لیے بیٹھے ہیں اسی لیے از خود نوٹس لیا۔ عدالت نے خالد خان اور بلال منٹو کو دہری شہریت ازخود نوٹس کیس میں عدالتی معاون مقرر کر دیا۔

یاد رہےگزشتہ دنوں  چیف جسٹس نے دہری شہریت کے حامل نو منتخب سینیٹرز کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دہری شہریت والے سینیٹرز نہیں بن سکتے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں