افغان صوبے کنڑ میں امریکی فوج کی کارروائی، ملا فضل اللہ کا بیٹا ہلاک

افغان صوبے کنڑ میں امریکی فوج کی کارروائی، ملا فضل اللہ کا بیٹا ہلاک

کابل: افغان صوبے کنڑ میں امریکی فوج کی فضائی کارروائی میں ملا فضل اللہ کا بیٹا مارا گیا۔ تحریک طالبان نے ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: 18 سالہ لڑکی کو فروخت کرنے کی کوشش ناکام،2 روسی ماڈلز ایئرپورٹ سے گرفتار

فضائی حملہ کنڑ میں سلطان خیل کے علاقے میں کیا گیا۔ افغان میڈیا کے مطابق فضائی حملے میں دیگر 19 خودکش بمبار بھی مارے گئے۔

ادھر ازبکستان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں قیام امن کے لیے زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ ازبکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے ایک کانفرنس کا انعقاد بھی کر رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے اعلیٰ سفارتکار شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  قطر کی قومی ایئر لائن مالی بحران کا شکار

ازبکستان کی کوشش ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کیلیے ایک نئے مقام کا انتخاب کیا جائے تاہم یہ واضح نہیں کہ 26 اور27 مارچ کو ازبکستان میں ہونے والی اس کانفرنس میں طالبان کے نمائندے شریک ہوں گے یا نہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں