علی جہانگیر صدیقی امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات

علی جہانگیر صدیقی امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات

اسلام آباد: علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کردیا گیا۔

امریکا میں پاکستان کے موجودہ سفیر اعزاز چوہدری اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے جس کے بعد حکومت نے نئے سفیر کی تعیناتی کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی کے مطابق جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے علی جہانگیر کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کردیا گیا ہے اور وہ آئندہ ماہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

 علی جہانگیر صدیقی جے ایس گروپ کے سی ای او تھے اور انہوں نے وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر ہونے کے بعد بزنس سے علیحدگی اختیارکرلی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں