ن لیگ اور اتحادیوں کا چیئرمین سینیٹ کیلئے میر حاصل بزنجو کے نام پر اتفاق

ن لیگ اور اتحادیوں کا چیئرمین سینیٹ کیلئے میر حاصل بزنجو کے نام پر اتفاق

اسلام آباد : ذرائع کے مطابق ن لیگ اور ان کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لیے نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں ن لیگ کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا تحریک انصاف کی سیاست ن لیگ کی دشمنی پر مبنی ہے اور اپوزیشن جماعتیں ملک کا نہیں اپنا مفاد دیکھ رہی ہیں۔

نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

نواز شریف کا کہنا ہے میر حاصل بزنجو چیئرمین سینیٹ کے لیے موزوں امیدوار ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لیے نزہت صادق اور پیر صابر شاہ کے نام زیر غور ہیں۔ ن لیگ کے اجلاس میں 58ووٹ حاصل کرنے کا دعوی بھی سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ کا طلال چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

گزشتہ روز نواز شریف نے عندیہ دیا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ نامزد کرے تو ان کی حمایت کریں گے لیکن آصف زرداری نے یہ تجویز مسترد کر دی تھی۔

واضح رہے 12 مارچ کو چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا چناؤ ہو گا جس کے لئے تمام جماعتیں سر توڑ کوششیں کر رہی ہیں۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں