قطر نے نیٹو کو العبید فوجی اڈہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی

قطر نے نیٹو کو العبید فوجی اڈہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی
کیپشن: فوٹو:گلف ٹائمز

واشنگٹن :نیٹو اور قطر کے درمیان قطری فوجی اڈے العبید کو بطور ٹرانزٹ استعمال کرنے کے لیے ایک معاہدہ طے کیا گیا ہے۔

گلف ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کے سیکریٹری جنرل یانز اسٹولٹن برگ اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان برسلز میں ملاقات کے بعد ایک تحریری اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں اس معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں خطے اور افغانستان میں نیٹو مشن اور آپریشن میں معاونت میں مدد ملے گی۔

اسٹولٹن برگ نے اس معاہدے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو اور قطری فوج لیبیا اور صومالیہ میں بحری قزاقوں کے خلاف مشترکہ طور پر آپریشن میں شامل رہی ہے۔