لاہور قلندر نے اسلام آباد یونائیٹڈکو 164 رنز کا ہدف دے دیا

لاہور قلندر نے اسلام آباد یونائیٹڈکو 164 رنز کا ہدف دے دیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 18 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈکو 164رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی میں کھیلے جار ہے میچ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر لاہور قلندرز نے 20 اوورز میں 8 وکٹو ں کے نقصان پر 163 رنز بنائے جس میں ڈیویچ 62 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ فخر زمان 34 رنز کے ساتھ دوسرے اور کپتان برانڈم میکلم 33 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ان کے علاوہ اور کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلا ف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے ، اس وقت اوپنر فخر زمان اورڈویچ کریز پر موجود ہیں ،لاہور قلندرز نے 5میں مجموعی طور پر47رنز بنا لیے ۔فخر زمان33اور ڈویچ11اتنے رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے اٹھارویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔