ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان آئے گی

ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان آئے گی

لاہور: ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول منظر عام پر آ گیا ہے جس کے مطابق مہمان ٹیم پاکستان میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی منعقد ہوں گے۔
ابتداءمیں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کو یہ سیریز 29 مارچ سے یکم اپریل تک کھیلنا تھی لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔نئے شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان میں یکم، 2 اور 4 اپریل کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔ لاہور قلندر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے164 رنز کا ہدف دے دیا 
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز سے قبل ستمبر 2015 میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی 20سیریز کھیلنے پاکستان آچکی ہے۔ 2017 میں تین ٹی20میچوں کے لئے ورلڈ الیون نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ سری لنکا کی ٹیم ایک ٹی 20کھیلنے لاہور آئی تھی۔