سینیٹ کا چیئرمین بلوچستان سے ہونا چاہیے: عمران خان

سینیٹ کا چیئرمین بلوچستان سے ہونا چاہیے: عمران خان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ کا چیئرمین بلوچستان سے ہونا چاہیے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ سینیٹ کا چیئرمین ن لیگ سے نہ ہو، پی ٹی آئی نے سینیٹ کی 13 سیٹیں وزیراعلیٰ بلوچستان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان میں وزیراعلیٰ کو ان ہاؤس طریقے پر تبدیل کیا گیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ مسلم لیگ کا ہوا تو وہ نواز شریف کو کرپشن کرنیکی اجازت دینے کا قانون بنانے کی کوشش کرینگے۔ ن لیگ والے جمہوریت کے نام پر لوٹنے والے لوگ ہیں۔ یہ ہر اس ادارے پر حملہ کر رہے ہیں جو ان کا غلام نہیں۔ جب سے پاناما آیا ن لیگ والے نواز شریف کی چوری بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ن لیگ اور اتحادیوں کا چیئرمین سینیٹ کیلئے میر حاصل بزنجو کے نام پر اتفاق

 مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کیلئے ن لیگ کو مطلوبہ اکثریت ملنے کا انکشاف