آصف زرداری بڑی مشکل میں پھنس گئے

آصف زرداری بڑی مشکل میں پھنس گئے
کیپشن: ppp co chairman asif zardari پیپلزپارٹی کے نائب چیئرمین آصف زرداری

اسلام آباد :سینٹ الیکشن کے بعد تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے جوڑ توڑ شروع کر دئیے ۔اسی سلسلے میں گزشتہ روز فضل الرحمن نے آصف علی زرداری سے خصوصی ملاقات کی ۔

اس سے قبل نواز شریف نے سینیٹ کی چیئرمین شپ کیلئے رضا ربانی کے نام پر نامزدگی ظاہر کر دی تھی لیکن جب زرداری صاحب سے رضا ربانی کے نام کا پوچھا گیا تو انہوں نے منع کر دیا ۔

اس کے بعد دیکھا گیا کہ پارٹی کے اہم رہنما چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے لیے رضا ربانی کو نامزد نہ کرنے پر ناراض ہوگئے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے چیئرمین سینیٹ کے لیے رضا ربانی کا نام سامنے آنے کی صورت میں حمایت کا اعلان کیا تھا لیکن آصف زرداری نے ان کی تجویز مسترد کردی اور مولانا فضل الرحمان کو چیئرمین سینیٹ کے لیے سلیم مانڈوی والا کے نام سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کو سلیم مانڈوی والا کو چیئرمین سینیٹ نامزد کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، پارٹی کے اہم رہنما رضا ربانی کو دوبارہ چئیرمین نہ بنانے پر سخت نالاں ہیں اور رضا ربانی کو ہی اس عہدے کے لیے موزوں سمجھتے ہیں۔