سب لوگ سینیٹ سینیٹ کھیل رہے ہیں : شیخ رشید

سب لوگ سینیٹ سینیٹ کھیل رہے ہیں : شیخ رشید

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سب لوگ سینیٹ سینیٹ کھیل رہے ہیں ، چیئرمین جو بھی ہو ملک اور جمہوریت کو آگے لے کر جائے۔


تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگ سینیٹ سینیٹ کھیل رہے ہیں ، چیئرمین جو بھی آئے ملک اور جمہوریت کو آگے لے کر چلے ۔

انھوں نے کہا کہ نظام کو خطرہ نواز شریف اور مریم نواز کے رویے سے ہے ، ن لیگ رضا ربانی پر اس لئے متفق ہے کہ وہ اداروں سے لڑے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ اداروں کیخلاف جو زبان استعمال کی جا رہی ہے اس کے نتائج خطرناک ہوں گے۔