انڈونیشیا میں 2 اسلامی تعلیمی اداروں میں طالبات کو حجاب نہ کرنے کی ہدایات

انڈونیشیا میں 2 اسلامی تعلیمی اداروں میں طالبات کو حجاب نہ کرنے کی ہدایات

جکارتہ: انڈونیشیا میں دو اسلامی تعلیمی اداروں میں طالبات کو حجاب نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ اسلامک یونیورسٹی کی سنن کلیجاگا کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ ہدایات رواں ہفتے 3 درجن سے زائد طالبات کو جاری کیے اور اگر انہوں نے اس پر عمل پیرا ہونے سے انکار کیا تو انہیں تعلیمی ادارے سے بے دخل کردیا جائے گا۔

یونیورسٹی کی چانسلر یودیان واہیودی نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 'ہم ایک ریاستی یونیورسٹی ہیں اور ہمیں اعتدال پسند اسلام کو پھیلانے کی ہدایات دی گئی ہیں'۔

یوگیا کارتا میں موجود ایک اور تعلیمی ادارہ احمد دہلان یونیورسٹی نے بھی مذہبی انتہا پسندی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے حجاب پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تاہم یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ احکامات کو نہ ماننے والی طالبات کو کسی قسم کی سزا کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ یونیورسٹی کے چانسلر کاسی یارنو کا کہنا تھا کہ امتحانات کے دوران طالبات کو حجاب لگانے کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ انکی شناخت کی جاسکے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی انڈونیشا کی کئی یونیورسٹیز میں حجاب پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔