چین میں ایک شخص کے دماغ میں کیچوے کے 30 انڈے پائے گئے

چین میں ایک شخص کے دماغ میں کیچوے کے 30 انڈے پائے گئے

بیجنگ: چین میں ڈاکٹر ایک شخص کے دماغ میں کیچوے کے 30 انڈے دیکھ کر دنگ رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق چین میں ایک شخص 6 ماہ تک شدید سر درد، دورے اور متلی برداشت کرتا رہا جب وہ ہسپتال پہنچا اور ڈاکٹرز نے اس کے سر کا ایم آر آئی اسکین کیا تو وہ مریض کے دماغ میں کیچوے کے 30 انڈے دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

بعد ازاں انتہائی مشکل آپریشن کرکے دماغ سے کیچوے کے انڈے نکال دیے گئے۔ کئی انڈوں میں سے ٹیپ ورم کے بچے بھی نکل پڑے تھے جن کی لمبائی ایک سینٹی میٹر تک پہنچ گئی تھی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کیچوے کے انڈے کچا یا کم پکا ہوا گوشت کھانے کی وجہ سے مریض کے جسم میں داخل ہوئے اور خون کے ذریعے دماغ تک جا پہنچے۔

واضح رہے کہ ماہرین صحت کچا گوشت کھانے سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہیں اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گوشت کو اچھی طرح صاف کرکے، دھو کر اور مکمل طور پر پکا کر کھانا چاہیے۔