بھارتی جیل میں ایک اور پاکستانی قیدی جاں بحق

بھارتی جیل میں ایک اور پاکستانی قیدی جاں بحق
کیپشن: فوٹو فائل

امر تسر : بھارت کی ایک اور جیل میں پاکستانی قیدی زندگی کی بازی ہارگیا ۔

تفصیلات کے مطابق امرتسر جیل میں قید ایک اور پاکستانی قیدی  محمداعظم جان بحق ہو گیا ہے ۔ محمد اعظم غلطی سے سرحد پار کرنے کے جرم میں بھارتی جیل میں قید تھا ۔ 2016 میں سزا مکمل ہونے کے باوجود بھارت نے محمد اعظم کو رہا نہیں کیا ، محمد اعظم 25 فروری کوامر تسر جیل سے ہسپتال منتقل کیے گئے تھے ۔

تاہم گرونانک دیو ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی ریاست رجھستان کے دارالحکومت جے پور کی جیل میں قید پاکستانی شہری شاکر اللہ کو قیدیوں نے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کر دیا تھا ۔