سعودی شہری کی غیر ملکی بیوی کو مفت علاج کی سہولت حاصل ہے، وزارت صحت

سعودی شہری کی غیر ملکی بیوی کو مفت علاج کی سہولت حاصل ہے، وزارت صحت
کیپشن: فوٹو فائل

ریاض:  وزارت صحت نے بتایا ہے کہ سعودی شہری کی غیر ملکی بیوی کو سرکاری اسپتالو ں اور ہیلتھ سنٹرز میں علاج کی سہولت مہیا ہے البتہ 5طبی خدمات ایسی ہیں جو سعودی کی غیر ملکی بیوی کو میسر نہیں۔

مقامی شہری نے وزارت صحت سے استفسار کیا تھا کہ کیا یہ بات درست ہے کہ ملازمہ او رڈرائیور کو سرکاری اسپتالوں اور ہیلتھ سنٹرز میں علاج کی سہولت دی جاتی ہے جبکہ سعودی شہری کی غیر ملکی بیوی کو علاج کی سہولت مہیا نہیں۔

وزارت صحت نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں اس کا جواب دیتے ہوئے بتایاکہ اگر غیر ملکی خاتون سعودی شہری کے نکاح میں ہو تو وہ سرکاری اسپتالوں اور ہیلتھ سنٹرز سے علاج کرا سکتی ہے البتہ دانتوں کے امراض ، زچگی ، بانجھ پن، ہڈی کے گودے کی پیوند کاری او راعضاء کی پیوند کاری کی سہولت نہیں دی جاتی ۔