بھارتی پے لوڈ گرانے کیخلاف محکمہ جنگلات نے ایف آئی آر درج کرلی

بھارتی پے لوڈ گرانے کیخلاف محکمہ جنگلات نے ایف آئی آر درج کرلی
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

بالا کوٹ: بھارتی فضائیہ کی جانب سے بالاکوٹ میں دراندازی کے نتیجے میں درختوں کو پہنچنے والے نقصان کیخلاف محکمہ جنگلات نے بھارتی پے لوڈ گرانے کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالاکوٹ میں بھارتی پے لوڈ گرا نے کی محکمہ جنگلات نے ایف آئی آردرج کرلی۔ ابتدائی رپورٹ ایس ڈی ایف او مانسہرہ عارف خان کی مدعیت میں درج کی گئی۔درج کی گئی ایف آئی آرمیں نامعلوم بھارتی پائلٹس کو ملزم قراردیا گیا ہے جب کہ رپورٹ میں 19 چھوٹے بڑے درختوں کو پہنچنے والے نقصانات کا ذکرواضح کیا گیا ہے۔


خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے جھوٹی ایئرسٹرائیک کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ بھارتی جنگی طیارے 21 منٹ تک پاکستان میں رہے اورانہوں نے 350 سے زائد افراد کو ہلاک کیا جس کے بعد ان کے اس دعوے کولے کردنیا بھر میں بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی تھی جب کہ درحقیقت بھارتی طیارے آزاد کشمیرکے راستے خیبر پختونخوا کے علاقے بالاکوٹ تک آئے تھے اورواپسی میں جبہ کے مقام پر4 بم گرائے تھے۔


دوسری جانب پاک فوج نے بھارت کوکرارا جواب دیتے ہوئے دوسرے ہی روز 2 بھارتی طیاروں کومارگرا کرایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتارکرلیا تھا جسے 2 دن بعد جذبہ خری سگالی کے طورپرپاکستان کی جانب سے رہا کردیا گیا تھا۔