بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد تنازعہ پر ثالثی کا حکم دیدیا

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد تنازعہ پر ثالثی کا حکم دیدیا

نئی دہلی: بابری مسجد کیس میں بھارتی سپریم کورٹ نے زمین کے معاملے پر 8 ہفتوں میں ثالثی کا حکم دیدیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد تنازعہ پر 3 رکنی ثالثی کمیٹی بنادی۔ عدالتی حکم کے مطابق ثالثی کی کارروائی خفیہ رکھی جائے گی اور میڈیا پر ثالثی کی رپورٹنگ کی بھی پابندی ہوگی۔عدالتی حکم کے مطابق ثالثی کمیٹی ایک ہفتے میں کام شروع کرے گی۔

کمیٹی کا چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ خلیف اللہ کو مقرر کیا گیاہے۔ سری روی شنکر اور ایڈووکیٹ سری رام پنچو بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ثالثی کا عمل فیض آباد میں ہوگا۔عدالتی فیصلے کے مطابق مصالحت کار اپنے ساتھ دیگرلوگ بھی شامل کرسکتے ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ثالثی کا عمل 8 ہفتوں میں مکمل ہونا ہے۔ ثالثی کمیٹی کو چارہفتوں میں پہلی رپورٹ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس یویو للت نےرواں سال جنوری میں بابری مسجد کیس سننے سے معذرت کرلی تھی۔