ڈیل فائنل ،نواز شریف چند روز میں بیرون ملک جاسکتے ہیں:اوریا مقبول جان

ڈیل فائنل ،نواز شریف چند روز میں بیرون ملک جاسکتے ہیں:اوریا مقبول جان
کیپشن: نیو نیوز سکرین گریب

لاہور:معروف سینئر تجریہ کار اوریا مقبول جان نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور حکومت کے درمیان ڈیل فائنل ہوچکی ہے اور سابق وزیراعظم آئندہ چند روز میں بیرون ملک جاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیو نیوز کے پروگرام حرف راز میں انکشاف کرتے ہوئے اوریا مقبول جان نے کہا کہ ڈیل فائنل ہوگئی ہے اور نواز شریف آئندہ چندروز میں علاج کیلئے بیرون ملک جاسکتے ہیں۔

اوریا مقبول جا ن نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ڈاکٹروں کی ٹیم نواز شریف کا طبی معائنہ بھی کرے گی اور ان کی تجویز پر حکومت سابق وزیراعظم کو علاج کے لئے بیرون ملک بھیج سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی مرضی سے علاج کے لئے بیرون ملک جائیں گے اور اپنی مرضی سے علاج کروائیں گے اور اسحق ڈار کی طرح کہیں گے کہ میں واپس نہیں آسکتا۔

خیال رہے کہ نوازشریف العزیہ ریفرنس کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔