بھارت جا کرکام کرنے کی کبھی بھی خواہشمند نہیں رہی،نیلم منیر

بھارت جا کرکام کرنے کی کبھی بھی خواہشمند نہیں رہی،نیلم منیر
کیپشن: تصویر بشکریہ انسٹاگرام

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی ویژن کی ناموراداکارہ نیلم منیرنے بھارت جاکر کام کرنے کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت جا کرکام کرنے کی کبھی بھی خواہشمند نہیں رہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈرامہ سیریل ”دل موم کا دیا“ اور”جل پری“ جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نے بھارت جاکر کام کرنے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے ملک میں اور یہاں موجود اپنے مداحوں سے ہمیشہ بہت پیار ملا ہے لہٰذا مجھے کبھی بھی بھارت جاکر کام کرنے کی خواہش نہیں ہو ئی۔

مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔نیلم منیر نے کہا میں پاکستان میں پیدا ہوئی ہوں اورہمیشہ یہیں رہنا چاہتی ہوں کہیں اور جانے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔