پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز شدہ بھارتی فلمیں دوبارہ ریلیز

پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز شدہ بھارتی فلمیں دوبارہ ریلیز

اسلام آباد : پاک بھارت کشیدگی کے بعد سینما منتظمین نے ریلیز شدہ فلموں کی دوبارہ نمائش کرنا شروع کر دی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بحران سے بچنے کیلئے اکثر سینما منتظمین نے پرانی فلموں کی نمائش کی ہے۔ لاہور، کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں پرانی پاکستانی فلمیں ”طیفا ان ٹربل“ اور ”جوانی پھر نہیں آنی“ سمیت دیگر کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

اس صورت حال میں فلم اور سینما کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ اس وقت سینما گھروں کو بچانے کیلئے نئی اور معیاری فلمیں بہت ضروری ہیں ۔پاکستانی فلموں کو پروموٹ کرنے اور سینما گھروں کو آباد رکھنے کیلئے یہ ایک سنہرا موقع ہے جس کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔

ایسے میں پاکستانی فلمیں شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو پھر امپورٹ فلموں کیلئے کوئی جگہ نہیں رہتی۔ اس لئے سب کو متحد ہوکر اس وقت کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔