وزیراعظم عمران خان آج لاہور پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان آج لاہور پہنچیں گے
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:وزیراعظم عمران خان آج لاہور پہنچیں گے اور پنجاب کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو آج پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد رپورٹ پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم وزراءکی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے۔

دوسری جانب نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں کارروائیاں جاری ہیں،حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کا کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔کالعدم تنظیموں کے 60 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا.

16 مدارس کا کنٹرول بھی حکومت نے سنبھال لیا،مریدکے اور پاکپتن میں 8، 8 مدرسوں کو سرکاری تحویل میں لیا گیا جبکہ پاکپتن میں جماعت الدعوةکی 7 ڈسپنسریاں ، رینالہ خوردمیں 2 ڈسپنسریز سرکاری تحویل میں لی گئیں۔