سونےکی فی تولہ قیمت  150 روپے کا اضافہ

سونےکی فی تولہ قیمت  150 روپے کا اضافہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

کراچی:سونےکی فی تولہ قیمت  150 روپےاضافہ سے 68750 روپے ہوگئی جبکہ  10گرام سونے کی قدر 129 روپے بڑھ کر58942 روپے ہوگئی۔ 

سندھ صرافہ بازارایسویشن کے مطابق  ملک میں سونے فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے سے 68750 روپے ہوگئی جبکہ  10گرام سونے کی قدر 129 روپے بڑھ کر58942 روپے ہوگئی۔ سونے کی قیمت میں اضافہ  عالمی مارکیٹ میں سونےکی بڑھنے کے باعث کیا گیا ۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 6 ڈالر بڑھ کر 1293 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ 

دوسری جانب کاروباری دن کے اختتام  پر انٹربینک میں ڈالر9 پیسے سستا ہو کر 138.54 روپےکاہوگیا ، یورو1.47 روپےسستا ہو کر155.37روپےکاہوگیا برطانوی پاونڈ 96 پیسے سستا ہوکر181.46 روپے کا ہوگیا۔