ٹوٹیاں چور وزرا ۔۔۔!

ٹوٹیاں چور وزرا ۔۔۔!
کیپشن: Image Source : Twitter

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ہاوسنگ کے اجلاس میں نفیسہ خٹک نے گزشتہ روز کہا کہ وزرا منسٹر انکلیو سے رخصت ہوتے وقت اسے نقصان نہ پہنچایا کریں۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کچھ وزرا تو ایسے ہیں جو انکلیو سے رخصت ہوتے وقت باتھ روم کی ٹوٹیاں بھی ساتھ توڑ کر لے جاتے ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاسنگ کا اجلاس گزشتہ روز کمیٹی چیئرمین سمیع الحسن گیلانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اجلاس میں وزارت ہاوسنگ کی آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزارت ہاوسنگ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کیمپ آفس گجرخان کی اسکیم پرکام شروع نہیں ہوسکا۔ یہ منصوبہ سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے دورمیں منظورکیا گیا تھا, جس پر چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ آپ جلد بازی میں منصوبے شروع کردیتے ہیں اسے ڈراپ کردیں۔

کمیٹی اجلاس میں مری اورکہوٹہ کیلئے پانی کی اسکیموں کے منصوبوں کو مسترد کردیا گیا۔ اجلاس میں وزارت ہاوسنگ نے بتایا کہ فیڈرل لاجز میں پانی کے مسائل ہیں،ٹینکرز بھی دستیاب نہیں، گھروں کی منٹینس کیلئے ملازمین کی تنخواہوں سے کاٹا گیا پیسہ حکومتی اکانٹس میں جاتا ہے۔ سیکریٹری ہاوسنگ کا کہنا تھا کہ منٹینس کیلئےدی جانیوالی حکومتی رقم کا 90 فیصد تنخواہوں میں لگ جاتا ہے، جس پر سمیع الحسن گیلانی نے کہا کہ حکومتی عمارتوں کی حالت خراب ہے منٹینس کیلئے الگ پیسہ ہونا چاہیے۔