انڈین کرکٹرز کا فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلنا  بالکل کرکٹ نہیں، فواد چوہدری

انڈین کرکٹرز کا فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلنا  بالکل کرکٹ نہیں، فواد چوہدری
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ انڈین کرکٹرز کی جانب سے فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلنا  بالکل کرکٹ نہیں ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیر اعلاعات فواد چوہدری نے انڈین کرکٹرز کی جانب سے فوجی ٹوپیاں پہننے کے  بھارتی  کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ،  سمابی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے جاری کردہ  بیان میں وفاقی  وزیر نے لکھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی ٹوپی پہننے کا معاملہ کرکٹ بالکل نہیں ہے۔

5a7e06782efc737a173db8e269202945

 

فواد چودھری نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو روکا جانا چاہیئے انہوں نے اس امید  کا اظہار کیا کہ  جینٹلمینز گیم کو سیاسی بنانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کارروائی کرے گی۔ ورنہ پاکستانی ٹیم کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کے لیے سیاہ پٹیاں باندھنا چاہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ  اس معاملہ پر باضابطہ احتجاج کرے۔