نواز شریف کا ایک بار پھر ہسپتال منتقل ہونے سے انکار ، مریم نواز

نواز شریف کا ایک بار پھر ہسپتال منتقل ہونے سے انکار ، مریم نواز
فوٹو فائل

لاہور:مسلم لیگ ن کی رہنما  مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جیل میں اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل ہونے پر راضی کرنے کی کوشش کی  لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔


 

تفصیلات کے مطابق ، مسلم لیگ ن کی رہنما و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان بتایا کہ ان کی  والد نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں نواز شریف کو  ہسپتال منتقل ہو جانے پر راضی کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ہسپتال جانے سے ایک بار پھر انکار کر دیا۔

 

مریم نواز نے لکھا کہ جیل حکام کو کہا ہے کہ جیل میں ہی دل کا ڈاکٹر اور وارڈ بنا دیں، تین مرتبہ کے وزیراعظم کا حق بنتا ہے کہ اسے علاج کی سہولت ملے۔