نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں، شہبازشریف

نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں، شہبازشریف
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

لاہور: شہبازشریف کی  جیل میں نوازشریف سے ملاقات خیریت دریافت کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ، سابق وزیر اعظم  نوازشریف نے شہباز شریف سے جیل میں ملاقات کے دوران گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے سروسز ، پی آئی سی اور جناح ہسپتال لے جایا گیا تو وہاں کے ڈاکٹرز نےبتایا کہ  ہمیں صرف بیماری کی نوعیت کا پتہ لگانے کاکہا گیا ہے   ہم علاج شروع نہیں کرسکتے۔

نواز شریف نے کہا کہ  ڈاکٹرز نے علاج شروع کرنے کے حوالے سے بے بسی ظاہر کا اظہار کیا ، علاج کے نام پرمیرے ساتھ جو  سلوک پہلے کیا گیا، اب پھر حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ اور مزید تضحیک برداشت نہیں کرونگا،حکومت ایک مرتبہ پھر تمسخر اڑانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 

 ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف علالت کے باوجود مکمل حوصلے میں اور اللہ پر بھروسہ کئے ہوئے ہیں،نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور انہیں کئی دن سے مسلسل انجائنا کی تکلیف ہورہی ہے۔پی آئی سی اور کے ای کے سینیئر پروفیسرز نے نوازشریف کا جیل میں معائنہ کیا اور ان کی صحت کے حوالے سے سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا اور ایک مرتبہ پھر میاں صاحب کے فوری علاج شروع کرنے کا مشورہ دیا۔