خلیل الرحمان نے عورت کی تذلیل کو معمول بنا لیا ہے‘ صوفیہ احمد

خلیل الرحمان نے عورت کی تذلیل کو معمول بنا لیا ہے‘ صوفیہ احمد

لاہور: نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ خلیل الرحمان نے عورت کی تذلیل کو معمول بنا لیا ہے اور انہوں نے اس کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ، ابھی ان کے ڈرامے ” میرے پاس تم ہو “ میں خواتین کے حوالے سے لکھے گئے کردار پر تنقید جاری تھی کہ انہوں نے ٹی وی پرایک خاتون کے خلاف انتہائی نا مناسب زبان استعمال کر ڈالی ۔

صوفیہ احمد نے کہا کہ ”چھید تو بولے چھاننی بھی بولے جس میں سو سو چھید ہوں “،جو شخص ساری زندگی اپنے ڈرامے کی کاسٹنگ کرتے ہوئے ذاتی مفاد کو مد نظر رکھتا ہو اس سے آپ کس طرح اچھائی کی توقع کر سکتے ہیں۔

خلیل الرحمان قمر خود اپنے منہ سے کہہ چکے ہیں میں نے ایک لوری لکھی ہے جو سچی نہیںہے کیونکہ میں اپنے ماں باپ کی آنکھوں کاتارا نہیں تھا ۔ جو شخص اپنے ماں باپ کا تارا نہیںہو سکتا وہ دوسروں کی آنکھوں کا تارا کیسے ہو سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت ، ماہرہ خان اورریشم نے ان کے لئے جو اظہار کیا ہے میں اس کی مکمل تائید کرتی ہوں ۔ خلیل الرحمان احساس محرومی کا شکارہے اور ایسے شخص کےلئے صرف دعا ہی کی جا سکتی ہے۔