انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر کی بیٹیوں کے حقوق پر خاموش ہیں،فردوس عاشق اعوان

انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر کی بیٹیوں کے حقوق پر خاموش ہیں،فردوس عاشق اعوان

لاہور: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے مزید قانون سازی کی جارہی ہے،پاکستان کی خواتین باصلاحیت ہیں پاکستان میں خواتین نے ہر شعبے میں اپنا کردار اداکیا، انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر کی بیٹیوں کے حقوق پر خاموش ہیں،بھارتی جارحیت عروج پر ہے ، ہمیں دختران کشمیر کا مسئلہ اٹھانا ہے۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے،پاکستان کی خواتین باصلاحیت ہیںپاکستان میں خواتین نے ہر شعبے میں اپنا کردار اداکیا،آج خوش قسمتی سے پاکستان بدل رہا ہے ، آج کا دن ہم سب کو اپنی ماﺅں کو سلام کرنے کا دن ہے، خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے مزید قانون سازی کی جارہی ہے.

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بیٹیوں کا ذکر کر کے آج ہمیں دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنا ہے ، انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر کی بیٹیوں کے حقوق پر خاموش ہیں،بھارتی جارحیت عروج پر ہے ، ہمیں دختران کشمیر کا مسئلہ اٹھانا ہے۔