پاکستان میں کورونا کیسز پھر بڑھنے لگے، مثبت کیسز کی شرح 4.6 تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا کیسز پھر بڑھنے لگے، مثبت کیسز کی شرح 4.6 تک پہنچ گئی
کیپشن: پاکستان میں کورونا کیسز پھر بڑھنے لگے، مثبت کیسز کی شرح 4.6 تک پہنچ گئی
سورس: file

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز دوبارہ بڑھنے لگے ہیں ۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت آنے کی شرح 4.6 فیصد ہوگئی ہے۔ 

این سی او سی کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں34 ہزار 347کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ایک ہزار592نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 5لاکھ  92 ہزار  100 تک پہنچ گئی۔

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 22افراد جاں بحق ہوئے ۔ ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 13ہزار227 ہوگئی ۔ 5لاکھ  60ہزار458افراد صحت یاب ہو چکے۔ 

واضح رہے کہ کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ۔ پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جا رہی ہے ۔جبکہ وزیر منصوبہ بندی اور این سی اوسی کے سربراہ اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ  بدھ سے  ملک کے معمر افراد کیلئے عالمی وبا سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن شروع  کی جائے گی۔

   وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ زیادہ بزرگ افراد کو وبائی مرض سے بچاؤ کے ٹیکے پہلے لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات بھی آج جاری کی جائیں گی۔