مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،5 دہشت گرد ہلاک 

مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،5 دہشت گرد ہلاک 
کیپشن: مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،5 دہشت گرد ہلاک 
سورس: file

مستونگ :  سی ٹی ڈی  نے  مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں کارروائی  کی ۔ کارروائی میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے پانچ دہشت گرد مارے گئے ۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  مارے جانے والے دہشت گردوں نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا ۔ تنظیم کے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر چھاپہ مارا گیا۔ کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اسپلنجی میں ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے بعض ساتھی فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ مارے جانے والے دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد واقعات میں ملوث تھے ۔