کابینہ کا اجلاس کل طلب ، براڈ شیٹ کے سربراہ کی تنخواہ اور الاؤنسز کی منظوری دی جائے گی

کابینہ کا اجلاس کل طلب ، براڈ شیٹ کے سربراہ کی تنخواہ اور الاؤنسز کی منظوری دی جائے گی
کیپشن: کابینہ کا اجلاس کل طلب ، براڈ شیٹ کے سربراہ کی تنخواہ اور الاؤنسز کی منظوری دی جائے گی
سورس: file

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ اجلاس کے لیے 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کابینہ چیئرمین سینیٹ انتخاب سےمتعلق صادق سنجرانی کیلئےووٹ لینےکی حکمت عملی طے کرےگی ۔ کابینہ کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق امور اوراعتماد کے ووٹ پر بات ہوگی۔

وفاقی کابینہ براڈشیٹ کمیشن کے سربراہ کی تنخواہ اور الاؤنسز ،سٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل،اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو نئے لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے گی ، کابینہ کو اسلام آباد میٹرو بس منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی ،وفاقی کابینہ نیپرا کے ا پیلٹ ٹربیونل میں ممبر فنانس تعینات کرنے کی منظوری دے گی۔

پی ایس کیو سی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فنانس کی ڈیپوٹیشن پر تقرری کی منظوری دی جائے گی۔ آرٹلری رجمنٹ کےمیجر ندیم انجم کی ریٹائرمنٹ کی شق کی تبدیلی کی منظوری دی جائے گی