سوئٹزرلینڈ :خواتین کے نقاب اور برقعہ پہننے پر پابندی کے سوال پر عوامی ریفرنڈم

سوئٹزرلینڈ :خواتین کے نقاب اور برقعہ پہننے پر پابندی کے سوال پر عوامی ریفرنڈم

برن : سوئٹزرلینڈ میں عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب اور برقعہ پہننے پر پابندی کے سوال پر عوامی ریفرنڈم۔ ووٹنگ میں لوگوں نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب اور برقعہ پہننے پر پابندی کے حق میں ووٹ دیا.

تفصیلات کے مطابق لوگوں نے مظاہروں میں شریک افراد پر بھی اِسکی ماسک اور رومال سے چہرہ ڈھانپنے پر بھی پابندی کے حق میں ووٹ دے دیا ہے ۔

ریاستی قانونی ماہرین کے مطابق اب ریفرینڈم کی بنیاد پر پابندیاں منظور ہونے کی صورت میں حکام کو اس سے منسلک قوانین کو تشکیل دینا ہوں گے۔

حیران کن طور پرسوئٹزرلینڈ کی دو ریاستوں میں برقعے اور نقاب کے خلاف پہلے سے قوانین لاگو ہیں۔لوگوں کو مذہبی یا ثقافتی تقاریب اور کورونا جیسی طبی وجوہات کی بنا پر  ماسک پہننے یا چہرہ چھپانے کی اجازت ہوگی۔

قومی سطح پر پابندی منظور ہونے کی صورت میں سوئٹزرلینڈ بھی متنازعہ پابندیاں لگانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔سوئس حکومت نے لوگوں سے ریفرنڈم میں پابندی کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل کی تھی۔

تاہم ملک کی نیشنل پیپلز پارٹی اور دیگر قوم پرست جماعتوں کا کہنا ہے کہ برقعہ اور نقاب سوئس روایات کے منافی ہیں۔