گوگل کا ویمنز ڈے پر خواتین کو خراج تحسین

گوگل کا ویمنز ڈے پر خواتین کو خراج تحسین

نیویارک : گوگل      کا ویمنز ڈے پر  خواتین کو خراج تحسین ،خواتین کی عظمت کو سلام پیش کرنے کیلئے ڈوڈل پر ویڈیو بھی لگا دی گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق ہمیشہ کی طرح گوگل انتظامیہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گوگل ڈوڈل سے خواتین کی قربانیوں ، ان کی معاشرے میں عزت اور عظمت کے حوالے سے اپنا اظہار کیا ہے ۔ 

لیکن اس باریہ گوگل ڈوڈل کا انداز ذرا مختلف تھا، عام تصویر یا ڈوڈل کی جگہ پر انیمیٹڈ ویڈیو لگائی گئی ہے ۔ اینیمیٹڈ ویڈیو میں دکھایا گیا  کہ تعلیم کا شعبہ ہو یا عملی زندگی،کھیل کا میدان ہو یا کاروباری ودفتری معاملہ، خواتین  تمام شعبوں میں مہارت کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

رنگ ،نسل  اور قومیت سے بالا ہو کر،پوری دنیاکی خواتین انسانیت کی ترقی کیلئے یکساں کوشاں ہیں،ویڈیو  میں دکھایا گیا کہ،خواتین خلائی مشنز میں بھی مردوں کے شانہ بشانہ ہیں۔