گیانا میں دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی

گیانا میں دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی

برکینا فاسو: 'استوائی -گیانا 'میں دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق  آج صبح سویرے 'استوائی -گیانا ' کا  شہر با ٹا دھماکوں  سے گونج اٹھا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے ایک فوجی کیمپ میں بارودی مواد کے ساتھ  لا پرواہی کے نتیجے میں ہوئے ۔

  اتوار کے روز استوائی گنی میں صدر تیوڈورو اوبیانگ نگیما نے سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے  ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ دھماکا باٹا کے مونڈونگ نکوانٹوما کے پڑوس میں واقع فوجی بیرکوں میں بارود کی غفلت کی وجہ سے ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  مقامی وقت کے مطابق چار بجے ہوا ۔دھماکے کے اثر سے باٹا میں تقریباََتمام مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا "۔

زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں جنھیں فوری طور پر  ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور میڈیا پر لوگوں کو  زخمیوں کے لیے  خون دنیے کی اپیل کی گئی ہے ۔

گیانا  کی وزارت دفاع نے اپنے  ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بیرکوں میں اسلحے کے ڈپو میں آتشزدگی کے باعث  گولہ بارود پھٹا ، اس  بیا ن میں کہا گیا ہے کہ عارضی طور پر 20 افراد ہلاک اور 600 زخمی ہوئے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ دھماکوں کی وجوہات کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔