گیلانی ڈیفالٹر ہیں، نااہل کیا جائے: نجی کمپنی کے مالک کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج

گیلانی ڈیفالٹر ہیں، نااہل کیا جائے: نجی کمپنی کے مالک کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج
کیپشن: گیلانی ڈیفالٹر ہیں، نااہل کیا جائے: نجی کمپنی کے مالک کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج
سورس: file

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں نومنتحب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے خلاف نااہلی کی دارخوست پر سماعت نہ ہونے پر نجی کمپنی کے مالک اور ورکرز نے احتجاج کیا ۔

نجی کمپنی کے ورکرز نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف درج نعروں کے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔نجی کمپنی کے مالک سمیر حسین نے الزام لگایا کہ   یوسف رضا گیلانی نے 2010ء میں مجھے ایل این جی کا کوٹہ دیا۔ یوسف رضا گیلانی نے ایل پی جی معاہدے میں مجھ سےفراڈ کیا۔

سمیر حسین کے الزام کے مطابق اُس وقت یوسف رضاگیلانی کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے ایف آئی آر نہیں ہونے دی گئی ۔ یوسف رضا گیلانی کے فرنٹ مین نے تریسٹھ کروڑ کے چیک دئیے جو باونس ہوگئے۔ یوسف رضاگیلانی ڈیفالٹر ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر یوسف رضا گیلانی کو نااہل کریں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی 3 مارچ کو وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو شکست دے کر اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے 169 جبکہ حفیظ شیخ نے 164 ووٹ حاصل کیے۔

 اب پیپلز پارٹی کی طرف سے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کے چیئرمین کا امیدوار بنایا جا رہا ہے جس کا باقاعدہ اعلان آج پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔