چینی کی قیمت پھر بڑھنے لگی، 8 بڑے شہروں میں چینی نے سنچری کرلی

چینی کی قیمت پھر بڑھنے لگی، 8 بڑے شہروں میں چینی نے سنچری کرلی
کیپشن: چینی کی قیمت پھر بڑھنے لگی، 8 بڑے شہروں میں چینی نے سنچری کرلی
سورس: file

اسلام آباد: چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری  ہے ۔ ملک کے 8 بڑے شہروں میں فی کلو چینی 100 روپے تک پہنچ گئی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ اور پشاور میں بھی چینی کی فی کلو قیمت کی سنچری مکمل  ہوگئی۔ حیدر آباد اور سیالکوٹ میں بھی فی کلو چینی 100 روپے تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی اور لاہور کے شہری چینی 100 روپے تک کلو خریدے پر مجبور  ہیں۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں فی کلو چینی 100 روپے تک میں فروخت  ہو رہی ہے۔

 گزشتہ ہفتے چینی 5 روپے فی تک کلو مہنگی ہوئی۔ کوئٹہ ، حیدر آباد ،سیالکوٹ اور  خضدار میں چینی 5 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی ۔سکھر میں چینی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے تک اضافہ ہوا۔سرگودھا,ملتان اور بہاولپور میں چینی 3 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی۔

 ادارہ شماریات  کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں 2 ،فیصل آباد میں چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 2 روپے 64 پیسے کا اضافہ ہوا ۔ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 96 روپے 68 پیسے پر پہنچ گئی۔