صادق سنجرانی مضبوط امیدوار ہیں اپوزیشن ناکام ہو گی، وزیراعظم

صادق سنجرانی مضبوط امیدوار ہیں اپوزیشن ناکام ہو گی، وزیراعظم
کیپشن: صادق سنجرانی مضبوط امیدوار ہیں اپوزیشن ناکام ہو گی، وزیراعظم
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن ناکام ہو گی، صادق سنجرانی ہمارے مضبوط امیدوار ہیں، انشا اللہ کامیاب ہوںگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید اور ذیشان خانزادہ کیساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی ہمارے مضبوط امیدوار ہیں، انشا اللہ کامیاب ہوںگے۔ اپوزیشن ناکام ہوئی اور مستقبل میں بھی ناکام ہوگی۔ پی ڈی ایم والوں کو ہر جگہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکش کے دوران جس طرح اپوزیشن نے پیسہ چلایا پوری قوم کے سامنے ہے۔ انتخابی اصلاحات سےکرپشن کے دروازے بند کروں گا اور مستقبل میں پیسہ کا استعمال روکنے قانون سازی پر کام جاری ہے۔ کوشش ہے آئندہ سینیٹ انتخابات اوپن ووٹنگ کے ذریعے ہوں گے جبکہ مستقبل میں صاف ، شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔

ادھر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس میں سینیٹ انتخابات کا معاملہ ایجنڈے میں سرفہرست رکھنے پر زور دیا ہے۔

بلاول نے کہا کہ جمہوری قوتوں کو یوسف رضا گیلانی کی جیت سے امید ملی اور ہم چاہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت کر ایک اور فتح اپنے نام کریں۔