تحریک انصاف کا باغی اراکین کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا باغی اراکین کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ
کیپشن: تحریک انصاف کا باغی اراکین کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپنے باغی اراکین اسلم ابڑو اور شہریار شر کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دینے والے دو اراکین اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بتایا کہ دونوں اراکین نے اپنا ووٹ حکومتی جماعت کو بیچا اور پارٹی کی واضح ہدایت کے باوجود بھی پی ٹی آئی کا فیصلہ نہ مانا۔ دونوں اراکین پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے اور انہیں نااہل کروا کر ضمنی انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا جائے ۔ 

 ساتھ ہی سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے بھی اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھا ہے جس میں میں اسلم ابڑو کو حکومتی نشستوں پر بٹھانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

اس سے قبل سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے باغی اراکین کو حکومتی بنچز پر بٹھانے کے خلاف اپوزیشن نے احتجاج کیا۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑیں۔ وفاق میں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم بھی پی ٹی آئی کی ہم آواز بن گئی  اور فلور کراسنگ کرنے والوں سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔