دنیا کا پہلا مذہب اسلام ہے جس نے خواتین کو حقوق دیئے ، شاہد آفریدی

دنیا کا پہلا مذہب اسلام ہے جس نے خواتین کو حقوق دیئے ، شاہد آفریدی

لاہور، سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اسلام پہلا مذہب ہے جس نے خواتین کے حقوق میں اضافہ کیا ہے 

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹویٹ کیا ہے کہ اسلام دنیا کا پہلا مذہب ہے جس نے تمام شعبوں میں خواتین کے حقوق میں اضافہ کیا ہے ۔ چاہے وہ تعلیم کا میدان ہو صحت کا یا کوئی او رشعبہ ہو۔ 

شاہد آفرید ی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں سورۃ آل عمران کی آیت 195 کا انگریزی ترجمہ بھی شیئر کیا ۔ 

جس میں اللہ تعالیٰ کا کہنا ہے کہ   ' میں تم میں سے کسی کام کرنے والے کی محنت ضائع نہیں کرتا ، خواہ مرد ہو یاعورت اور تم آپس میں ایک(برابر) ہو۔

یاد رہے کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مختلف طبقہ فکر کے لوگ خواتین کے حقوق کے لئے آواز بلند کررہے ہیں او ر شاہد آفریدی ان میں سے  ایک ہیں ۔