لاہور، پولیو ٹیم پر حملہ ، خاتون کارکن بیہوش

لاہور، پولیو ٹیم پر حملہ ، خاتون کارکن بیہوش
سورس:   File photo

لاہور، وحدت کالونی میں پولیو ٹیم پر اہل علاقہ نے حملہ کردیا 

پولیو ٹیم پر حملے کے باعث ایک خاتون پولیو لیڈی ہیلتھ ورکر بے ہوش ہوگئی جس کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کی  وحدت کالونی میں پولیو ورکرز معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی تھیں کہ اچانک ایک گھر سے چند لوگ باہر نکل آئے اور پولیو ٹیم پر تشدد شروع کردیا ۔ 

پولیس نے کار سرکار میں مداخلت اور لیڈی ہیلتھ ورکر کیساتھ بدتمیزی پر دو ملزمان خالد اور حامد کو گرفتار کر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں مستقل جاری پولیو مہم کے باوجود لاہور کو پولیو کے مرض سے پاک نہ کیا جا سکا ہے۔ اس سال آؤٹ فال اور بند روڈ پر پولیو کے ماحولیاتی نمونے مثبت آ گئے ہیں۔

گذشتہ سال نومبر میں 2 سال کے بعد آؤٹ فال روڈ پر موحولیاتی نمونے نیگیٹو آئے تھے تاہم  دسمبر اور جنوری میں لیے گئے نمونے ایک دفعہ پھر مثبت آ گئے تھے۔

سی ای او لاہور ڈاکٹر صدیق  نے کہا تھا کہ لاہور شہر کے کچھ علاقے ہائی رسک ہیں جہاں سے بدستور نمونے مثبت آ رہے ہیں۔ آوٹ فال روڈ اور بند روڈ کے علاقوں سے گذشتہ کئی سالوں سے مثبت نمونے آ رہے ہیں۔