برطانیہ میں سکول اور کالج کھل گئے

برطانیہ میں سکول اور کالج کھل گئے
سورس:   File photo

لندن ، برطانیہ میں کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی ، جنوری سے بند اسکول  کالج کھل گئے 

برطانوی حکام کے مطابق تعلیمی اداروں میں طلبا اور اساتذہ سمیت تمام افراد کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا جب کہ سیکنڈری اسکول اور کالج کے طلبا کے لیے شروع میں ہفتے میں 2 ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔

کورونا کی پابندیوں میں نرمی کے اگلے مرحلے میں عوامی مقامات میں 2 افراد مل کرپکنک کرسکیں گے اور 29 مارچ سے 2 گھرانوں کے 6 افراد گھر سے باہر اور گارڈن میں ملاقات کرسکیں گے، 29 مارچ سے ٹینس، باسکٹ بال،گالف کورس اور فٹ بال گراؤنڈ بھی کھل جائیں گے۔

حکومتی منصوبے کے تحت 12 اپریل سے دیگر دکانیں، ہیئر ڈریسرز، جم اور آؤٹ ڈور مہمان نوازی کا شعبہ بھی کھل جائے گا، 17 مئی سے پب، ریسٹورنٹ اور سنیما کھل جائیں گے۔

دوسری طرف امریکی  ریاست اڈاہو میں کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج  کیا گیا ۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے ماسک جلادیئے۔

اس کے علاوہ فرانس اور آسٹریا میں بھی کورونا پابندیوں کےخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے