عالمی ادارہ صحت کا کورونا کی جنگ میں خدمات پر ڈاکٹر یاسمین راشد کو خراج تحسین

عالمی ادارہ صحت کا کورونا کی جنگ میں خدمات پر ڈاکٹر یاسمین راشد کو خراج تحسین
سورس:   File photo

لاہور،کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں عالمی ادارہ صحت کا صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو خراج تحسین 

پاکستان میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی نمائندہ ڈاکٹرپالیتھا جی ماہی پالا کا کہنا تھا کہ  خواتین نے پوری دنیامیں کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں کلیدی کرداراداکیاہے۔آج کا دن ہمیں کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں انسانیت کے لیے بے مثال خدمات سرانجام دینے والی  خواتین  کی یاد دلاتا ہے۔

ڈاکٹرپالیتھاجی ماہیپالا نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی خدمات کو سراہتا ہے۔  ڈاکٹریاسمین راشدنے کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں  کسی خوف و خطرکے بغیر قائدانہ کرداراداکیا۔

   انہوں نے کہا کہ ڈاکٹریاسمین راشدنے اپنی لاجواب صلاحتیوں کے ذریعے کوروناوائرس کی پہلی اور دوسری لہرکے دوران ہزاروں انسانوں کی جانیں بچائیں۔ وہ کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں بہترین فرائض سرانجام دینے پر زبردست خراج تحسین کی مستحق ہیں۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہورکی سابقہ پروفیسراور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدپاکستان میں کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں اگلی صف میں کھڑی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرقیادت کوروناوائرس کا شکارمریضوں کیلئے ایکسپوسنٹرہسپتال کے علاوہ 22 بائیوسیفٹی لیول لیبارٹریاں، قرنطینہ سینٹرزاور آئیسولیشن سنٹرزکا قیام عمل میں لایاگیا۔ ڈاکٹریاسمین راشدکی قیادت میں ٹائیفائیڈ ویکسین پروگرام سمیت پانچ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔

ڈاکٹرپالیتھاجی ماہیپالا نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے ہیلتھ کئیرورکرزکی سہولت کی خاطر وزارت صحت اور صوبائی حکومتوں کی مدد کررہا ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونااوئرس کے خلاف جنگ میں لیبارٹیریوں کے قیام،طبی سامان اور پیشنٹ سیفٹی کے لیے ڈاکٹرزکی تربیت پرعالمی ادارہ صحت کے شکرگزارہیں۔ادارے کی جانب سے خدمات کے اعتراف پرشکریہ اداکرتی ہوں۔