گھی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ، آج منظوری دی جائے گی

گھی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ، آج منظوری دی جائے گی
سورس: سکرین شارٹ

لاہور : وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں 30 روپے فی کلو اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ سے آج   لی جائے گی۔کابینہ کی منظوری کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائےگا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 170 روپے سے بڑھاکر 200 روپے فی کلو مقرر کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور وزیراطلاعات شبلی فراز عوام کے ریلیف کی باتیں کرچکے ہیں اور سینیٹ کے الیکشن کے دنوں میں وفاقی زیراطلاعات نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ہم عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں ۔