پشاور میں ماچس بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

پشاور میں ماچس بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں ماچس بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حیات آباد میں ماچس بنانے والی فیکٹری میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افرادجاں بحق ہوئے اور فیکٹری کی چھت کو نقصان پہنچا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق انڈسٹری سٹیٹ میں پرانی ماچس کی بند فیکٹری میں صفائی کے دوران دھماکہ ہوا اور چھت گرگئی جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ دو لاشیں حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس منتقل کی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں