عمران خان کو روکنا نااہل ٹولے کے بس کی بات نہیں: چودھری پرویز الہٰی

عمران خان کو روکنا نااہل ٹولے کے بس کی بات نہیں: چودھری پرویز الہٰی
سورس: File

لاہور : چودھری پرویزالٰہی  نے کہا ہے کہ حکومت کے دن گنے جاچکے عوام کے احتجاج نے ثابت کر دیا کہ یہ الیکشن سے کتنا ڈر چکے ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں عوامی طاقت کو روکنا نااہل ٹولے کے بس کی بات نہیں ۔ پنجاب حکومت کی بدترین فسطائیت نے اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے سینئر وکلا کے وفد نے ملاقات  کی۔ چودھری پرویزالٰہی  نے کہا کہ  پنجاب میں آئینی اور قانونی حقوق کو  کچلنے کیلئے  پولیس کا بدترین استعمال جاری ہے ۔پنجاب حکومت کی جانب سے آنسو گیس، لاٹھی چارج کا بدترین استعمال قابل مذمت ہے پولیس نے گلو بٹ کا کردار ادا کیا۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ  پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنون کی گاڑیاں توڑ دیں چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ پنجاب میں ہونے والی لاقانونیت کا نوٹس لیں انتخابی شیڈول آ چکا ہے مگر انتخابی ریلی کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔ 

مصنف کے بارے میں