پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حتمی مذاکرات کل ہوں گے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حتمی مذاکرات کل ہوں گے

اسلام آباد: پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان حتمی مذاکرات کل بروز جمعرات ہوں گے جس دوران پروسیجرل معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ آج سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ہوں گے جس دوران بیرونی فنڈنگ پر حتمی بات چیت کی جائے گی۔ 
ذرائع کے مطابق آج گورنر سٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان کو 30 جون تک کی بیرونی فنڈنگ پر بات ہو گی جبکہ کل بروز جمعرات پاکستانی اور آئی ایم ایف حکام کی حتمی ملاقات ہو گی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) حکام مشکل مذاکرات سے گزر چکے ہیں، لہٰذا کل ہونے والی ملاقات میں پروسیجرل معاملات پر بات کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان ایک ارب ڈالر قرض کی قسط کیلئے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر چکا ہے اور آئی ایم ایف حکام بھی پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں