پاکستان کو ہاکی ورلڈکپ جتوانے والے سابق اولمپین فضل الرحمن انتقال کر گئے

پاکستان کو ہاکی ورلڈکپ جتوانے والے سابق اولمپین فضل الرحمن انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان کو ہاکی ورلڈ کپ جتوانے والے سابق اولمپین فضل الرحمن انتقال کر گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق فضل الرحمن میکسیکو اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ تھے جبکہ انہیں پہلے ہاکی ورلڈ کپ کے گولڈ میڈلسٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔
فضل الرحمن 1968 اور 1972 کے اولمپک میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ 1971 کے ورلڈکپ کے گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں۔
اس کے علاوہ فضل الرحمن نے پہلے ورلڈکپ میں انڈیا کے خلاف واحد گول کرکے پاکستان کو ورلڈ کپ جتوایا تھا۔

مصنف کے بارے میں