فرانس میں امانویل میکرون نے کامیابی حاصل کر لی

فرانس میں امانویل میکرون نے کامیابی حاصل کر لی

پیرس: فرانس میں حالیہ انتخابات کو دنیا بھر میں انتہائی اہم قرار دیا جارہاتھا ۔ جس میں اعتدال پسندوں کو جیت کے لیے فیورٹ قرار دیا گیا تھا اور آخر کار اعتدال پسند رہنما امانویل میکرون کو  شاندار فتح ہوئی ،39 سالہ امانویل میکرون ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ میکرون کو فرانس کے صدر اولاندے سمیت عالمی رہنمائوں کی جانب سے انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی گئی۔

عمانویل میکرون کی جیت سےفرانس فریگزٹ سےبچ گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق 4 کروڑ 70 لاکھ سے زائد تمام رجسٹرڈ ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی گئی، جس کے مطابق میکرون 66صد ووٹ حاصل کیئے ہیں۔ مدمقابل دائیں بازو کی امیدوار مارین لی پین 34 فی صد ووٹ حاصل کر سکیں۔

ایمانیول میکرون کا جیت کے بعد بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ فرانس کی تاریخ میں نیاباب لکھا گیا۔ فرانس کو نقصان پہنچانے والی تقسیم کے خلاف لڑوں گااور فرانس کاتحفظ یقینی بنا نے کے ساتھ غریب عوام کےلیےکام کروں گا ۔

میکرون کی جیت پر فرانس میں جشن کا سلسلہ جاری ہے۔ امانویل میکرون کے مدمقابل دائیں بازو کی امیدوار مارین لی پین نے شکست قبول کرلی اورانہوں نے نومنتخب صدر کو مبارک باد بھی دی۔اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ میکرون کی فتح میں ہمارے لیے سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

دوسری جانب امریکا، جرمنی، برطانیہ، یورپی یونین، اسپین، ڈنمارک، سویڈن، برازیل اور دیگر عالمی ممالک کے رہنمائوں نے کامیابی پر میکرون کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے