ڈاکٹرعظمیٰ کی بھارتی ہائی کمیشن میں موجودگی کے بارے میں اہم خبر آگئی

 ڈاکٹرعظمیٰ کی بھارتی ہائی کمیشن میں موجودگی کے بارے میں اہم خبر آگئی

 اسلام آباد: بھارتی ہائی کمیشن میں ڈاکٹر عظمیٰ کی موجودگی اور پاکستانی شہری کے دعوے کا ڈراپ سین ہوگیا جب کہ اس حوالے سے بھارتی ہائی کمیشن نے خود دفترخارجہ سے رابطہ کرلیا۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے ڈاکٹرعظمیٰ کے معاملے پر رابطہ کیا اور بتایا ہے کہ طاہرعلی پہلے سے شادی شدہ ہے جس کی وجہ سے عظمیٰ نے ہائی کمیشن میں پناہ لی اور وہ اب واپس بھارت جانے کی خواہشمند ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ طاہرعلی کی شادی اور اس کے 4 بچوں سے لاعلم تھی اور جب وہ پاکستان آئی تو اسے اس راز کا پتہ چلا جس کی وجہ سے وہ اب یہاں رہنا نہیں چاہتی۔

واضح رہے کہ نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی بھارتی خاتون ڈاکٹرعظمیٰ اور بونیر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری طاہرعلی ملائشیا میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے اور ڈاکٹر عظمیٰ یکم مئی کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچی جب کہ 3 مئی کو دونوں نکاح کر کے شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔