گوگل کے لاکھوں صارفین کے اکاؤنٹس کو خطرے میں ڈال دیا 

گوگل کے لاکھوں صارفین کے اکاؤنٹس کو خطرے میں ڈال دیا 

 اسلام آباد: اگر آپ کو کسی جاننے والے کے ای میل ایڈریس سے غیر متوقع طور پر گوگل ڈاکس شیئرنگ لنک آئے تو اسے سوچ سمجھ کر کھولیے گا، بہتر ہے کہ پہلے ای میل بھیجنے والے سے پوچھ لیں کہ کیا اس نے واقعی ہی ای میل بھیجی ہے یا یہ پشنگ اٹیک ہے۔ آج کل گوگل ڈاکس ایک انتہائی پیچیدہ پشنگ اٹیک کی زد میں ہے اور صارفین بہت آسانی سے اس کا شکار بن رہے ہیں۔ اس اٹیک میں صارفین کو ایک ای میل ملتی ہے جس میں اُن کے ساتھ گوگل ڈاکس شیئر کیے ہوئے ہوتے ہیں۔ 

اس پر کلک کرنے سے صارفین اصل گوگل اکاؤنٹ سلیکشن سکرین پہنچ جاتے ہیں۔ جہاں کوئی اکاؤنٹ منتخب کرنے کے بعد گوگل ڈاکس صارفین سے پرمیشن مانگنےلگتا ہے۔ یاد رہے کہ یہ اصل گوگل ڈاکس نہیں ہوگا۔ اصل گوگل ڈاکس پر صارفین سے کسی قسم کی اجازت طلب نہیں کی جاتی۔اس کے بعد اس طرح کی ای میل آپ کی طرف سے آپ کے تمام رابطوں پر چلی جاتی ہے۔یہ اٹیک دوہری تصدیق اور لاگ ان الرٹ کو بائی پاس کر دیتاہے کیونکہ صارف اس سے پہلے حملہ آور کو مکمل اجازت دے چکا ہوتا ہے۔ اس سے اٹیکر آپ کے پاس ورڈز تک رسائی حاصل کر کے دوسری سروسز بھی ہیک کر سکتا ہے۔

اگر آپ کو بھی لگتا ہے کہ آپ اس طرح کے اٹیک کا شکار ہوئے ہیں تو یہاں کلک کر کے مشکوک ایپس کی پرمیشنز کو ختم کر سکتےہیں۔گوگل کے صارفین مزید سیکورٹی چیک اپ کے لیے یہاں کلک کریں۔گوگل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے جعلی ایپ کی آئی ڈی کو ڈس ایبل کر کے ا س پشنک اٹیک کو بلاک کر دیا ہے۔ تاہم اس سے پہلے یہ ای میل لاکھوں صارفین تک پھیل چکی ہے